بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

سندھ میں مزید کورونا سے 14 اموات اور 720 کیسز رپورٹ

سندھ میں کورونا

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے مزید 720 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 14 اموات ہوئیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 72 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کے مطابق کورونا سے صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 7 سو 4 ہوگئی ہے۔ صوبے کے مختلف اسپتالوں میں 329 مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ 35 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 522 کیسزرپورٹ ہوئے۔ کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد 1لاکھ 4 ہزار 83 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید21 افراد دم توڑ گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار21 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے ایک ہزار 708 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی کل تعداد 3 لاکھ 48 ہزار 184 ہے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا کے3 لاکھ20ہزار65 افراد صحتیاب ہوگئے اور21 ہزار98 زیر علاج ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 51ہزار352اور پنجاب میں ایک لاکھ7 ہزار831ہے۔ خیبرپختونخوا41 ہزار69، اسلام آباد22ہزار432، بلوچستان16ہزار195، آزاد کشمیر4 ہزار911 اورگلگت میں4ہزار394 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار429 اور سندھ میں 2 ہزار 690 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار294، اسلام آباد247، بلوچستان 154، ‏گلگت بلتستان 93 اور آزاد کشمیر میں 114 ہو گئی ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3pgB7Rv

Post a Comment

0 Comments