زلفی بخاری نے گلگت بلستان کے عوام کے لیے بڑے اعلانات کر دیے، انھوں نے کہا ہے کہ ہم یہاں 10 سیاحتی زون بنائیں گے، 11 ہوٹلز تعمیر کریں گے، اور انٹرنیٹ کے لیے موبائل ٹاورز لگائیں گے۔
یہ اعلانات زلفی بخاری نے اسکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا جی بی میں سیاحت کے لیے 10 جگہوں کی فیزیبلٹی بن رہی ہے، دیامر، غذر، ہنزہ، گلگت میں سیاحت زون بنائیں گے، اور وہاں تمام سہولتیں فراہم ہوں گی، اگلے 18 ماہ میں ہم جی بی میں 11 ہوٹلز بھی بنا کر دیں گے۔
زلفی بخاری نے وعدہ کیا کہ بہت جلد جی بی میں انٹرنیٹ کے لیے موبائل ٹاورز لگائے جائیں گے، سیاحتی زونز اور ہوٹلز بننے سے یہاں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، سیاحت وزیر اعظم عمران خان کی ترجیح ہے، جی بی میں حکومت بنتے ہی ہم سب سے پہلے جی بی کو صوبہ بنائیں گے۔
انھوں نے کہا بلاول بھٹو جی بی میں سب سے پہلے صوبہ بننے کے خلاف تھا، سیاحت سے متعلق اجلاس میں سندھ کی طرف سے کوئی نمائندگی نہیں کرتا، گیلپ اور دیگر سرویز میں پی ٹی آئی کی جیت واضح ہو چکی ہے، جو حال بلاول نے اپنے حلقے لاڑکانہ کا کیا ہے وہ آپ کو کیا دے گا، بلاول بھٹوگلگت میں آ کر میاؤ میاؤ کر رہا ہے۔
زلفی بخاری نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی جدوجہد کو ہم ایک میوزیم کے ذریعے اجاگر کریں گے، ہم جی بی کے لیے 3 ڈویژنل اسپورٹس کمپلیکس بھی منظور کرا چکے ہیں، وعدہ کرتا ہوں حکومت بنتے ہی جی بی کے لیے ووکیشنل ٹریننگ سینٹر بنائیں گے، 3 ماہ کے اندر ٹریننگ سینٹر اور بیرون ملک روزگار کوٹہ بھی فراہم کریں گے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/35jXY6C
0 Comments