شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے عدالتوں کے نئے ججوں کی تقرری کا حکم دے دیا۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ادارہ احتساب ( دیوان المظالم ) کے 37 ججوں کی ترقی کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔
سعودی ادارہ احتساب کے سربراہ شیخ ڈاکٹر خالد بن محمد الیوسف نے جو محکمہ جاتی عدالتی کونسل کے بھی سربراہ ہیں بتایا کہ ججوں کی ترقی مختلف زموں میں ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ججوں کی ترقی کے شاہی فرمان کے اجرا سے عدالتی عمل میں مزید آسانی پیدا ہوگی۔ ججوں کے حوصلے بڑھیں گے اور وہ اپنا فرض زیادہ تندہی اور خوش اسلوبی سے انجام دیں گے۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/3et0KcP
عدالتوں کے نئے ججوں کی تقرری کا حکم، شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شاہی فرمان جاری https://ift.tt/3oSojAF
0 Comments