بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

ملانیا ٹرمپ کا شوہر ڈونلڈ ٹرمپ سے طلاق لینے کا فیصلہ

سابق سینئر مشیر اسٹیفنی ووک آف نے دعویٰ کیا ہے کہ ملانیا اپنے شوہر ٹرمپ سے طلاق لے لیں گی

ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کی سابق سینئر مشیر اسٹیفنی ووک آف نے دعویٰ کیا ہے کہ ملانیا اپنے شوہر ٹرمپ سے طلاق لے لیں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میلانیا ٹرمپ کی سابق سینئر مشیر اسٹیفنی ووک آف نے دعویٰ کیا ہے کہ میلانیا ٹرمپ طلاق کے بعد اپنے بیٹے کو بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی جائیداد میں سے برابر حصہ دلوانے کے معاملے پر مشاورت کر رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ اور میلانیا وائٹ ہاؤس میں اپنے بیڈ رومز الگ کرچکے ہیں۔

دوسری جانب ٹرمپ حکومت کی سابق عہدیدار اومروسا مینیگولٹ نیومین نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ میلانیا کی ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ 15 سالہ شادی پہلے ہی ختم ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میلانیا ٹرمپ ایک ایک منٹ گِن رہی ہیں کہ کب ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس چھوڑیں گے اور وہ ان سے طلاق لے سکیں گی۔

اس سے قبل 2016 میں جب ڈونلڈ ٹرمپ غیرمتوقع طور پر الیکشن جیتے تھے تو میلانیا پھوٹ پھوٹ کر روئی تھیں کیونکہ انہیں یقین ہی نہیں تھا کہ ٹرمپ انتخابات جیت جائیں گے۔

خیال رہے کہ امریکا کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے اور اب وہ امریکا کے 46 ویں صدر ہوں گے۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/35cWbjT
ملانیا ٹرمپ کا شوہر ڈونلڈ ٹرمپ سے طلاق لینے کا فیصلہ https://ift.tt/36iJhA1

Post a Comment

0 Comments