بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

علامہ اقبال کے افکار مسلسل متاثر کن اور رہنمائی فراہم کر رہے ہیں: وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کے افکار مسلسل متاثر کن اور رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ اقبال عصر حاضر کی سائنسی، تیکنیکی ترقی اور انسانی عقل کا احترام کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال ایک عظیم صوفی شاعر تھے۔

اس سے قبل علامہ اقبال ؒکے یومِ ولادت پر مزار اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر کموڈر نعمت اللہ خان نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔

پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر کموڈور نعمت اللہ نےمزار اقبال پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈزکے فرائض سنبھالے۔ اس سے پہلے یہ ذمہ داری پاکستان رینجرز کے پاس تھی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی مزار اقبال پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی تھیں۔

واضح رہے کہ علامہ اقبال کا آج 143 واں یوم پیداش ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3liNcn2

Post a Comment

0 Comments