مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا ہے کہ جیل میں شہباز شریف کو ڈاکٹر تک رسائی دی جائے۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جیل میں کمرکی تکلیف زیادہ ہونے کے ذمہ دار وزیر اعظم عمران خان ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ جیل میں شہباز شریف کو فوری ڈاکٹر تک رسائی دی جائے۔ جو شخص اپنے سیاسی مخالفین کی صحت پر سیاست کرے وہ قابل ترس ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو سیاسی مخالف کی صحت پر سیاست کرے اس سے زیادہ چھوٹا شخص کوئی نہیں ہو سکتا۔ عمران خان دوائیاں مہنگی کر کے دکھی نہیں بلکہ شہباز شریف کی صحت کو نقصان پہنچا کر خوش ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان جان بوجھ کر شہباز شریف کی صحت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/36iwWfh
0 Comments