ٹوئٹر، انسٹاگرام اور فیس بک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب صدارتی انتخابات میں جیت کا دعویٰ کرنے کی تردید کر دی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تمام تر تحفظات کے باوجود ہم انتخابات جیت چکے اور بڑی کامیابی کا جشن منانے کے لیے تیار ہیں۔
امریکی صدر نے صدارتی انتخابات کے نتائج سے قبل ہی جیت کا دعویٰ کیا ہے جب کہ ابھی صدارتی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
Once President Trump began making premature claims of victory, we started running notifications on Facebook and Instagram that votes are still being counted and a winner is not projected. We're also automatically applying labels to both candidates’ posts with this information. pic.twitter.com/tuGGLJkwcy
— Facebook Newsroom (@fbnewsroom) November 4, 2020
اس بیان کے بعد سوشل میڈیا سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام کی جانب سے صارفین کو فوری ایک نوٹیفکیشن بھیجا گیا ہے۔
فیس بک اور انسٹاگرام نے صارفین کو بھیجے جانے والے نوٹیفکیشن میں تردید کی ہے کہ صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
دوسری جانب مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دھاندلی سے متعلق ٹوئٹ کو متنازع قرار دے دیا۔
ٹوئٹر کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹ صدارتی انتخابات سے متعلق گمراہ کن ہے۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/3mO7ftG
امریکی صدارتی انتخابات: ٹرمپ کی ٹوئٹ ٹوئٹر نے ہٹادی https://ift.tt/3jXXWFR
0 Comments