بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

امریکہ میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، ٹرمپ سے وائٹ ہاوس خالی کرنے کا مطالبہ

امریکہ میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، ٹرمپ سے وائٹ ہاوس خالی کرنے کا مطالبہ

امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کے حامیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس خالی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے بعد امریکہ کے مختلف شہروں میں حالات کشیدہ ہو گئے۔

امریکہ کے مختلف شہروں میں جوبائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اور ایک دوسرے کے خلاف احتجاج کیا۔

نیویارک میں جوبائیڈن کے حامیوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی صدر اور ری پبلکن کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس خالی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ مظاہرین کی جانب سے ووٹوں کی شفاف گنتی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

مشی گن میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے احتجاج کے دوران پولنگ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا اور ووٹوں کی گنتی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

ہوسٹن میں بھی ووٹرز سڑکوں پر نکل آئے اور ایک ایک ووٹ کی گنتی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فاشسٹ امریکہ کو قبول نہیں کرتے۔

امریکی صدر نے دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے تین ریاستوں کے انتخابی نتائج کو عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عدالت میں دائر کردہ درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کو ووٹوں کی گنتی کے دوران مناسب رسائی حاصل نہیں ہے۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2TRXa2q
امریکہ میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، ٹرمپ سے وائٹ ہاوس خالی کرنے کا مطالبہ https://ift.tt/2GA72Lm

Post a Comment

0 Comments