بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

پاکستان کی جوابی کارروائی پانچ فوجی ہلاک، بزدل بھارتی اسلحہ چھوڑ کر بھاگ گئے

پاکستان کی جوابی کارروائی پانچ فوجی ہلاک، بزدل بھارتی اسلحہ چھوڑ کر بھاگ گئے

پاکستان کی جانب سے کی جانے والی جوابی کارروائی میں بھارت کے پانچ فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ اس بات کا اعتراف خود بھارتی ذرائع ابلاغ کی جانب سے کیا گیا ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لائن آف کنٹرول پر کی جانے والی بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پورے خطے کا امن داؤ پر لگا رہے ہیں۔

انہوں نے شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پوری پاکستانی قوم اور کشمیری عوام متحد ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب کہ پوری دنیا کورونا وائرس سے نبرد آزما ہے، مودی ایل او سی پر شہری آبادی کو بلا اشتعال نشانہ بنا رہا ہے اور حملے کر رہا ہے۔

مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس امید کا اظہار کیا کہ دنیا بھارت کی دہشت گردی کا نوٹس لے گی۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/2IDCuJB

Post a Comment

0 Comments