شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، شہری کلمہ طیبہ کاورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے پشین، ہرنائی، زیارت اور دکی میں محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت5.1 اور اس کا مرکز کوئٹہ سے38کلومیٹر مشرق میں تھا جب کہ زیر زمین گہرائی 10کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے تاہم اب تک کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں موصول ہوئی ہے۔
زلزلہ کے بعد عوام میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ۔
واضح رہے کہ ماضی میں 31 مئی 1935 میں جو خوفناک زلزلہ آیا تھا ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت سات اعشاریہ چھ بتائی گئی تھی۔ اس زلزلے میں جیولاجیکل سروے آف پاکستان کے مطابق ساٹھ ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے اور کوئٹہ شہر کا بڑا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/38FYe27
0 Comments