انٹرنیٹ کی مقبول ترین کمپنی نے گوگل میپس میں ایک اور بہترین فیچر شامل کردیا۔
ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق گوگل نے میپس ایپلیکیشن میں بزی نیس فیچر کا اضافہ کردیا جس کے بعد صارف کو کسی بھی مقام پر ہجوم کے حوالے سے پہلے ہی خبر ہوجائے گی۔
فیچر استعمال کرنے والے صارف کو اس بات کا بھی علم ہوسکے گا کہ جس مقام پر وہ جانا چاہتا ہے وہاںکی صورت حال کیا ہے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے والے صارف کو یہ بات بھی معلوم ہوجائے گی کہ کسی سپراسٹور، پارک، مارکیٹ یا اسپتال میں اس وقت کتنے لوگ موجود ہیں۔
گوگل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ میپس میں یہ فیچر کرونا وبا کے پیش نظر شامل کیا گیا تاکہ صارفین کو اس بات کا علم ہوسکے کہ انہیں کس وقت کس مقام پر جانا چاہیے اور کب گھر پر ہی رہنا چاہیے۔
جب یہ فیچر عام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا تو صارف کو بس اپنے اینڈرائیڈ یا آئی فون پر میپس ایپ کو اوپن کرنا ہوگا یا براؤزر پر گوگل میپس سائٹ پر نقشے پر نیوی گیشن اسٹارٹ کرنا ہوگی، جس کے بعد پرہجوم جگہ کی تفصیلات ظاہر ہوجائے گی۔
کمپنی کے مطابق بزی نیس نامی فیچر کی آزمائش کا سلسلہ جاری ہے، کامیاب تجربے کا مرحلہ چند روز میں مکمل ہوجائے گا جس کے بعد تمام صارفین اس سروس کو استعمال کرسکیں گے۔
from ٹیکنالوجی https://ift.tt/3kavGR4
https://ift.tt/3dDlmia
0 Comments