آذربائیجان کے صدر الہام علی یف نے فضولی شہر کو آرمینیا کے قبضے سے آزاد کرا کے مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔
قوم سے خطاب کرتے ہوئے آذری صدر الہام علی یف نے اعلان کیا ہے کہ ’فضولی شہر کو آرمینی قبضے سے نجات دلا دی ہے، آرمینیا کی فوج کے حملے ہماری عوام کے ارادے اور جذبات کو ہرگز نہیں توڑ سکتے‘۔
انہوں نے دو ٹوک اعلان کیا کہ ’ہم جواب میں کبھی بھی آرمینیا کے شہریوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے بلکہ دشمن کو میدان جنگ میں ہی جواب دیا جائے گا کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ عوام کو نشانہ بنانا انسانیت کا قتل ہے جس کا ہرجانہ ادا کرنا پڑتا ہے‘۔
علی یف نے سوال اٹھایا کہ ’آرمینیا جیسے غریب ملک کے پاس ایک دم اتنا اسلحہ کہاں سے آگیا، کون ہے جو اُن کی پشت پناہی کرتے ہوئے انہیں اسلحہ فراہم کررہا ہے‘۔
آذربائیجان کے صدر نے فتح کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ’ہم نے فضولی شہر کو آزاد کرالیا اب یہاں پر موجود مساجد سے دن میں پانچ وقت اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہوں گی‘۔
صدر علی یف نے آرمینی فوج کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہماری سرزمین پر سے فوری قبضہ چھوڑ دیں، اگر یہ کام ہوجاتا ہے تو جنگ بندی ممکن ہے وگرنہ ہم اپنی سرزمین ایک ایک انچ ٹکڑا بھی حاصل کریں گے‘۔
دوسری جانب آذری فوج نے مقبوضہ علاقوں کی جانب پیش قدم جاری رکھی ہوئی ہے، وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ آعدرے، آعدام، فضولی اور جبریل میں کشیدگی کا ماحول برقرار ہے.
آذربائیجان کی فورسز نے آرمینیائی فوج کے 7 ٹینکوں، 2 گراڈ میزائل نظام، 8 ڈی تھرٹی اور ایک ڈی 120 توپوں سمیت فوجی سازوسامان سے بھری 10 گاڑیوں کو تباہ کیا۔
وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا کہ آذربائیجان کی فوج کو تمام محاذوں پر برتری حاصل ہے۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/31i5ay2
آذربائیجان کا فضولی شہر کو آرمینی قبضے سے نجات دلا نے کا باقاعدہ اعلان https://ift.tt/3o0LbNV
0 Comments