بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

انرجی انفراسٹریکچر کی خلاف ورزی، حکام کا قواعد و ضوابط جاری کرتے ہوئے جرمانوں کا اعلان

جرمانے

محکمہ توانائی نے انرجی انفراسٹریکچر کی خلاف ورزی کے قواعد و ضوابط جاری کرتے ہوئے جرمانوں کا اعلان کردیا۔

متحدہ عرب امرات کے محکمہ توانائی کی جانب سے انرجی انفراسٹریکچر کو محفوظ بنانے اور استعمال کنندگان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے  نئے قواعد و ضوابط اور خلاف ورزیوں سمیت نئے جرمانوں کا اعلان کیا۔

محکمے کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں 72 ایسی  چیزوں کی نشاندہی کی گئی جنہیں خلاف ورزیوں میں شامل کردیا گیا ہے اور اب ان پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

نئے قواعد و ضوابط کا اطلاق لائسنس یافتہ کاروباری حضرات، سروس کے شعبے، پراپرٹی ڈیلرز، گھر یا دکان کے مالک اور انرجی سروسز کمپنیوں سمیت دیگر پر ہوگا۔ قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں پر 2 ہزار درہم سے 1 کروڑ درہم تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

توانائی کے شعبے میں مسابقت روکنے، رخنہ ڈالنے، اسے محدود کرنے یا کسی اور طریقے سے صارف کے مفاد کو نقصان پہنچانے پر ایک کروڑ درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

نئے قواعد و ضوابط کے مطابق مقررہ فیس کے علاوہ کسی بھی قسم کی رقم وصول کرنے پر پانچ لاکھ درہم جرمانہ، طے شدہ صحت، ماحول اور حفاظتی قواعد کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ درہم جرمانہ جبکہ توانائی کے محکمے کی جانب سے طے شدہ مکان اور دکان کی فٹنگ، دیگر معیارات پر پورا نہ کرنے والے مالک پر پچاس ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2IXwHOZ
انرجی انفراسٹریکچر کی خلاف ورزی، حکام کا قواعد و ضوابط جاری کرتے ہوئے جرمانوں کا اعلان https://ift.tt/2Hl9buw

Post a Comment

0 Comments