بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

نشتر میڈیکل یونیورسٹی و اسپتال میں کروڑوں کی کرپشن کاانکشاف

نشتر میڈیکل یونیورسٹی و اسپتال

نشتر میڈیکل یونیورسٹی و اسپتال میں کروڑوں کی کرپشن کاانکشاف سامنے آیا، ڈی جی اینٹی کرپشن کی ہدایت پر ڈائریکٹر ملتان نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نشتر میڈیکل یونیورسٹی و اسپتال میں کروڑوں کی کرپشن کاانکشاف ہوا، ہاؤس آفیسرزاورپوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹ ٹرینیز کی تنخواہوں کی مد میں خوردبرد کی گئی۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطالبےپر ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس نے نوٹس لیتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر کو مکمل انکوائری کیلئے ہدایات جاری کر دیں ہیں۔

ڈی جی اینٹی کرپشن کی ہدایت پر ڈائریکٹرملتان نےانکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہیں ، کمیٹی کو15دن میں رپورٹ مرتب کرکے جمع کرائے گی۔

یاد رہے چند روز قبل کورونا وائرس کی صورتحال میں سروسز اسپتال میں بڑی کرپشن سامنے آئی تھی ، آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شوکور کے آرڈر والی کمپنیاں بروقت اشیا کی سپلائی کرنے میں ناکام رہیں، انتظامیہ نے بعد میں دیگر کمپنیوں سے زائد ریٹ پرانہی اشیا کی خریداری کی اور شوکورز کی خریداری کی مد میں 25لاکھ 56ہزار روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3mxdFgu

Post a Comment

0 Comments