متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان کی چغتائی لیب اور اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹر کی کورونا پی سی آر رپورٹ کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) کے ترجمان نے کہا ہے دبئی کا سفر کرنے والے شوکت خانم اور آغا خان لیب سے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کرائیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پی آئی اے نے دبئی جانے والے 30 مسافروں کو مطلوبہ لیب کی رپورٹ نہ ہونے پر روک دیا تھا۔
دوسری جانب امارات ایئر لائن نے پاکستانی مسافروں کے لیے لیبارٹریوں کی فہرست میں توسیع کردی ہے جہاں سے مسافر کوویڈ ۔19 ٹیسٹ دے سکتے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق متعدد سرکاری اداروں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جس سے کل منظور شدہ مراکز کی تعداد 133 ہو گئی ہے۔
ان میں سے 28 لیبارٹریاں کراچی، 27 لاہور میں، اسلام آباد میں 19، راولپنڈی میں 9، پشاور میں 8 اور تین کوئٹہ میں ہیں۔
اس کے علاوہ منظور شدہ لیب واہ ، ملتان ، فیصل آباد ، وزیر آباد ، بہاولپور ، ڈی جی خان ، مظفر گڑھ ، سرگودھا ، سیالکوٹ ، حیدرآباد ، سہون ، سکھر ، لاڑکانہ ، ایبٹ آباد ، سوات ، ڈی آئی خان ، بنوں ، مردان ، صوابی ، چترال ، گوادر، میرپور ، راولاکوٹ ، گلگت اور اسکردو سمیت دیگر میں بھی دستیاب ہیں۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/2G4W7sG
0 Comments