بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

ویڈیو کالنگ ایپ زوم نے نیا فیچر متعارف کروا دیا

ویڈیو کالنگ ایپ زوم

کورونا وبا کے دوران دنیا بھر میں سب سے مقبول ہونے والی ویڈیو کالنگ ایپ زوم نے صارفین کی پرائیوسی اور ڈیوائس کو محفوظ رکھنے کے لیے ’اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن‘ کا فیچر متعارف کرایا ہے۔

زوم کی جانب سے پیش کیا جانے والا اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فیچر روم کے مفت اور پیڈ دونوں صارفین استعمال کر سکیں گے جس کے تحت صارفین کی پرائیوسی بہتر ہو جائے گی۔

اس فیچر کے بعد اب صارفین کی زوم پر میٹنگ کی پرائیوسی اور ان کا ڈیٹا پہلے سے زیادہ محفوظ رہے گا۔

واضح رہے کہ اپریل میں سائبر سکیورٹی کی فرم ابنارمل سکیورٹی نے ای میل کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران زوم کے استعمال میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے

کیونکہ لوگ گھروں میں کام کرنے کے باعث اس سے ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں جس سے وہ دفاتر کے معاملات، اسکول کلاسز اور دیگر میٹنگز میں شرکت کررہے ہیں۔

سائبر سکیورٹی فرم کا کہنا تھا کہ زوم کے استعمال میں جہاں تیزی سے اضافہ ہوا ہے وہیں اس پر ہیکرز نے بھی اپنا جال بھی وسیع کیا ہے۔



from ٹیکنالوجی https://ift.tt/34x7lj9
https://ift.tt/37OR9eX

Post a Comment

0 Comments