وزیراعظم کے سٹیزن پورٹل پر شکایات کی تعداد 30لاکھ کی سطح سے عبور کرگئی۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ شکایات کے ازالے کیلئے قوم سٹیزن پورٹل کا پلیٹ فارم استعمال کریں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سٹیزن پورٹل پر شکایات کی تعداد30لاکھ سے تجاوز کرگئی، 26 لاکھ شکایات میں سے 24لاکھ حل کرلی گئی ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 5لاکھ91ہزارشکایت کنندگان نےاطمینان کااظہارکیا، پاکستان سٹیزن پورٹل نےعوام کوحقیقی معنوں میں بااختیاربنادیا، شکایات کے ازالے کیلئے قوم سٹیزن پورٹل کا پلیٹ فارم استعمال کریں۔
Today, Pakistan Citizens Portal crossed 3 million mark of public participation. Out of 2.6 mn complaints 2.4 mn resolved. 5,91000 confirmed satisfaction. PCP has truly empowered the common citizen. I urge all our citizens to use @PakistanPMDU for effective complaints' resolution
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 21, 2020
یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل تک عوامی رسائی بڑھانے کا حکم دیا تھا ، جس کے بعد معاون خصوصی زلفی بخاری نے پاکستان سٹیزن پورٹل ویب سروس کا افتتاح کیا تھا۔
وزیر اعظم آفس کا کہنا تھا کہ سٹیزن پورٹل کی توسیع سے مزید 8 کروڑ پاکستانی مستفید ہوں گے، اس سے قبل یہ سہولت 3 کروڑ 50 لاکھ پاکستانیوں کو میسر تھی، اس ویب سروس سے عوام کی 8600 اداروں تک شکایات کے اندراج کے لیے رسائی ممکن ہوگی۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3mdwG7U
0 Comments