افغانستان کے صوبے تخار میں فضائی حملے سے 12 افراد ہلاک جب کہ 14 زخمی ہو گئے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق فضائی حملہ ضلع بہارک میں مدرسے پر کیا گیا۔ گزشتہ روز افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستان کے قونصل خانے کے باہر بھگدڑ مچنے سے خواتین سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
بھگڈر قونصل خانے کے باہر ویزا کے حصول کے وقت مچی، قونصل خانے کے باہر 3 ہزار سے زائد افراد موجود تھے۔ ہلاک ہونے والے 15 افراد میں سے 11 خواتین ہیں جب کہ زخمی ہونے والے افراد میں بزرگ بھی شامل ہیں۔
چند روز قبل افغان صوبے غور میں ہونے والے بم دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
غور کے دارالحکومت فیروز کوہ میں پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب دھماکہ ہوا۔ جس کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے قریبی عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں۔
زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جب کہ علاقے کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ سیکیورٹی اداروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی تھی۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/3oifdN4
افغانستان میں فضائی حملے سے 12 افراد جاں بحق، 14 زخمی https://ift.tt/3dMDlmk
0 Comments