بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

امریکا نے بھی بھارت میں مسلمانوں پر ریاستی مظالم کو تسلیم کر ہی لیا: وفاقی وزیر تعلیم

 امریکا نے بھی بھارت میں مسلمانوں پر ریاستی مظالم کو تسلیم کر ہی لیا ہے
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ امریکا نے بھی بھارت میں مسلمانوں پر ریاستی مظالم کو تسلیم کر ہی لیا، ریاستی سرپرستی میں مسلمانوں کیساتھ سفاکانہ سلوک قابل تشویش ہے۔

بھارت میں اقلیتوں کے خلاف ریاستی سطح پر تعصب اور تشدد کی پالیسی پر امریکا کی جاری کردہ رپورٹ پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نے بھی بھارت میں مسلمانوں پر ریاستی مظالم کو تسلیم کرہی لیا ، بھارت کے 200 ملین مسلمان ظلم وستم کا سامنا کررہے ہیں۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ریاستی سرپرستی میں مسلمانوں کیساتھ سفاکانہ سلوک قابل تشویش ہے، تعجب کی بات نہیں ،مودی پہلےگجرات میں بھی ایسا کرچکے ہیں۔

یاد رہے گذشتہ روز امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی نے سالانہ رپورٹ جاری کی تھی ، جس میں بھارت کو اقلیتوں کے لیے خطرناک ملک قرار دے دیا گیا تھا۔

امریکی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق بھارت 2019 میں مذہبی آزادی کے نقشے میں تیزی سے نیچے آیا، سالانہ رپورٹ میں متنازع بھارتی شہریت بل پر شدید تنقید کی گئی۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/2WaqZw0

Post a Comment

0 Comments