سابق وزیراعظم نواز شریف نے مریم نواز کو حکومت پر مزید دباؤ بڑھانے اور اپوزیشن قائدین سے رابطوں میں تیزی کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے حکومت پر مزید دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ، مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کی نواز شریف سے طویل مشاورت ہوئی ، جس میں نواز شریف نے مریم نواز کو گلگت بلتستان انتخابات کیلئے انتخابی سرگرمیوں کی نگرانی اورحکومت پر مزید دباؤ بڑھانے کی ہدایت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطے میں نواز شریف کو واپس لانے والے حکومت کےخط کےمندرجات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور 25اکتوبر کوئٹہ کے جلسے کے حوالے سے بھی اہم مشاورت ہوئی۔
مریم نواز نے کوئٹہ جلسے میں تقریر نواز شریف سے شیئر کی، جس پر نوازشریف نے مریم نواز کو پی ڈی ایم جلسوں کیساتھ پارٹی کومتحرک کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے اپوزیشن قائدین سے رابطوں میں تیزی کی بھی ہدایت کی۔
یاد رہے کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے ایک بار پھر حکومت اور وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے دور حکومت کو شاندار قرار دیا تھا۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3jrZ9ol
0 Comments