پولینڈ کے صدر اندرج ڈوڈا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، تاہم انہوں نے مملکتی ذمے داریاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولینڈ کےصدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اندرج ڈوڈا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیاہے ، تاہم ان کی حالت اب بہتر ہے۔
پولش صدر طبی حکام سے مسلسل رابطےمیں تھے، انہوں نے گذشتہ روز وارسا میں قائم عارضی اسپتال کا دورہ بھی کیا تھا۔
کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں پولینڈ کے صدر کا کہنا تھا کہ مجھ میں کرونا کی کوئی سنجیدہ علامت جیسے کہ ذائقہ کی کمی یا بو کی کمی، لیکن ٹیسٹ کا نتیجہ بالکل واضح ہے۔
صدر اندرج ڈوڈا کا مزید کہنا تھا کہ میں بہتر محسوس کررہا ہوں، آئندہ چند روز اہلیہ کے ساتھ قرنطینہ میں گزاروں گا اور مملکتی امور کو بھی سر انجام دوں گا۔
پولش صدر نے 19 سالہ ٹینس اسٹار ایگا سویٹیک سے بھی ملاقات کی تھی، جو اس سال فرنچ اوپن کی فاتح بنی تھیں، صدر نے انہیں گولڈ میڈل عطا کیا تھا۔
واضح رہے کہ پولینڈ میں مجموعی طورپر کرونا کےدو لاکھ سےزائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/3mqzkY1
پولینڈ کے صدر اندرج ڈوڈا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا https://ift.tt/2HnybBF
0 Comments