جان لیوا وائرس کورونا کی فوری تشخیص کیلئے کٹس پاکستان پہنچ گئیں، درستگی کا تناسب95 فیصد ہے

جان لیوا وائرس کورونا کی فوری تشخیص کیلئے کٹس پاکستان پہنچ گئیں
کراچی میں انووٹیو ہیلتھ کیئرسسٹم نامی ادارے نے کورونا وائرس کی فوری تشخیص کے لیے کٹس درآمد کرلی ہیں جس میں درستگی کا تناسب95 فیصد ہے۔

ادارے نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی جانچ کے لیے مفت موبائل ایپ بھی متعارف کرائی ہے تاہم کورونا کی فوری تشخیص کا آغاز حکومتی اجازت سے مشروط ہے۔

کمپنی کے سی ای اوعمیراعظم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ کٹس فِن لینڈ سے درآمد کی گئی ہیں اگر حکومت تعاون کرے تو بڑے پیمانے پر شہریوں کی ٹیسٹنگ ممکن ہوسکتی ہے۔

ڈائریکٹر ہیلتھ انفارمیٹکس ضیا اعظم نے بتایا کہ اس سے ٹیسٹ انتہائی آسان ہے۔ جسے گھر میں موجود کوئی بھی فرد سرانجام دے سکتا ہے۔ تشخیص کا عمل موبائل ایپ سے جڑا ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ تناظر میں ادارے نے مفت موبائل ایپ بھی ترتیب دی ہے۔ جو کسی بھی شہری میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں دیگر شہریوں کو خبردار کرسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کووڈ ٹریس نامی ایپلیکشن رواں ہفتے پلے اسٹور اور آئی اسٹور پر دستیاب ہوگی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں 2039 افراد کورونا وائرس سے متاثر، اموات 26 تک پہنچ گئیں

واضح رہےکہ پاکستان بھر میں مزید کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2039 جب کہ  ہلاکتوں کی تعداد 26 تک ہوگئی ہے۔

 


from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/2wJJXB1

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے