
وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں شبلی فراز اور عاصم سلیم باجوہ نے پہلی مرتبہ شرکت کی۔
وفاقی کابینہ نے مالیاتی معاہدوں سے متعلق بلز 2020 کی منظوری دے دی ، اجلاس میں متعدد لمیٹڈ کمپنیوں میں ڈائریکٹرز کی خالی اسامیوں پر نامزدگیوں اور پاک عرب ریفائنری بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی۔
کابینہ نے چینی بحران پر انکوائری کمیشن کو مزید تین ہفتے دینے کی بھی منظوری دے دی۔ کابینہ نے لاک ڈاؤن کو 9 مئی تک بڑھانے کے قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلہ کی توثیق کردی، جبکہ صحافیوں اور صحافتی اداروں کی مالی امداد کے پیکج کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے انکوائری کمیشن سے متعلق بریفنگ دی، اجلاس میں کورونا وائرس پر قائم قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی ، جب کہ لاک ڈاؤن کو 9 مئی تک بڑھانے کے قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلہ کی توثیق کردی۔
وفاقی کابینہ نے پاکستان پٹرولیم کمپنی، سوئی ناردرن گیس، پاکستان منرل ڈیولپمنٹ، آئل اینڈگیس کمپنی میں نامزدگیوں کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/2yS09k4
0 تبصرے