
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں لوگوں میں کورونا کے وار جاری ہیں اور 24 گھنٹوں کے دوران مزید 751 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد 14 ہزار 79 ہو گئی ہے تاہم اس میں سے 3233 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ مریض پنجاب میں ہیں، جہاں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5640 ہے، اس کے علاوہ سندھ میں 4956، خیبرپختونخوا 1984، بلوچستان میں 853، اسلام آباد میں 261، گلگت بلتستان میں 320 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔
سندھ
صوبے میں آج کورونا کے مزید کیسز رپورٹ ہوئے اور ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق مریضوں کی تعداد 4،956 ہوگئی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کیسز اور ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں نئے کیسز کے بعد کورونا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 5291 ہوگئی ہے جب کہ اب تک 92 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
پنجاب
پنجاب میں آج کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5640 ہے۔
جبکہ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کیسز اور ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 5730 اور ہلاکتیں 95 ہوگئی ہیں۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا وائرس کے مزید 16 کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک ہلاکت بھی ہوئی ہے جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 261 اور ہلاکتیں 4 ہوگئی ہیں۔
بلوچستان
بلوچستان میں آج کورونا سے مزید ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی ہے۔
محکمہ صحت کےمطابق صوبے میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔
صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق بلوچستان میں پیر کو کورونا کے مزید 72 مریض سامنے آئے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 853 ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں اب تک کورونا کے 176 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر سے آج بروز منگل کورونا کے مزید 6 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔
پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا
خیبر پختونخوا میں پیر کو کورونا وائرس کے 120 نئے کیسز اور 6 اموات بھی سامنے آئیں۔ مزید 6 افراد کی ہلاکت کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 104 ہوگئی۔
صوبائی وزارت صحت کے مطابق پشاور میں 4، مالاکنڈ اور باجوڈ میں ایک ایک شخص کورونا سے جاں بحق ہوا۔
صوبے میں مزید 120 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 1984 ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں اب تک 533 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں پیر کو مزید 2 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 320 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق مزید 3 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک 222 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا ہے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/2zATHyl
0 تبصرے