بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔!!! عدلیہ کی تاریخ کا بہت بڑا نام انتقال کر گیا

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ محمد عارف چوہدری انتقال کر گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ محمد عارف چوہدری کو ہارٹ اٹیک پر عمر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکے۔

چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے جسٹس ریٹائرڈ محمد عارف چوہدری کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ محمد عارف چوہدری کی عمر 82 سال تھی۔انہوں نے پسماندگان میں ایک بیوہ، تین بیٹے اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑی ہے۔مرحوم سابق ایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس اور جسٹس ریٹائرڈ نذیر احمد کے سمدھی بھی تھے۔جسٹس ریٹائرڈ محمد عارف چوہدری کے ایک بیٹے عثمان عارف ڈپٹی اٹارنی جنرل ہیں، سلیمان عارف کینیڈا میں رہائش پذیر ہیں۔

مرحوم ایڈوکیٹ جنرل پنجاب،وفاقی سیکرٹری قانون،چئیرمین فیڈرل سروس ٹربیونل رہے اور ریٹائرمنٹ کے بعد گیمبیا میں چیف جسٹس کے عہدے پر بھی فائز رہے۔جسٹس ریٹائرڈ محمد عارف چوہدری کی نماز جنازہ اسلم ریاض حسین پارک میں ادا کی گئی۔

دوسری جانب ایک خبر کے مطابق جامعہ کراچی کے سابق پروفیسر انعام باری طویل علالت کے بعد کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔ان کی نمازجنازہ آج بعد نماز ظہر کراچی یونیورسٹی سوسائٹی اسکیم 33 میں ادا کی جائے گی۔کراچی یونی ورسٹی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے سابق پروفیسر انعام باری اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں گزشتہ شب انتقال کرگئے،وہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔پروفیسر انعام باری پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی سندھ کی کونسل آف کمپلین کے چیئرپرسن بھی رہ چکے ہیں۔



from پاکستان
https://ift.tt/39kpCRe

Post a Comment

0 Comments