بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

دیار غیر میں پھنسے پاکستانیوں سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی، پورے ملک میں خوشی کی لہر اور جشن کا سماں

دیار غیر میں پھنسے پاکستانی
دیار غیر میں پھنسے پاکستانیوں کی ایک بار پھر سنی گئی، سینکڑوں پاکستانیوں کی وطن واپسی کاشیڈول جاری کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں مختلف وجوہات پر جیلوں میں قید پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے پی آئی اے اکتیس دسمبرکو کوالالمپور سے اسلام آباد کیلئے خصوصی پرواز چلائے گی جو تین سو سے زائد پاکستانیوں کو اپنے پیاروں کے پاس وطن واپس لائے گی۔

قومی ایئرلائن کی جانب سے جاری کئے گئے پیغام میں کہاگیاہے کہ پی آئی اے اکتیس دسمبر کو کوالالمپور سے اسلام آباد کیلئے خصوصی پرواز چلائے گی جو تین سو پاکستانیوں کو وطن واپس اپنے پیاروں کے پاس پہنچائے گی۔ترجمان کے مطابق پروازاگلی صبح نو بجکرپچاس منٹ پراسلام آبادپہنچے گی۔ترجمان کے مطابق جن لوگوں کو واپس لایا جا رہاہے وہ مختلف وجوہات کی بنا پر ملائیشین حکام کی تحویل میں تھے۔

واضح رہے کہ رواں سال تیس مئی کوعیدسے پہلے بھی ملائیشیا کی مختلف جیلوں میں قید320 پاکستانیوں کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز پر وطن واپس لایاگیاتھا۔قومی ایئرلائن کا طیارہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر ملائیشیا گیاتھا اور وہاں سے پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد پہنچاتھا۔

وزیر ہوابازی غلام سرور،زلفی بخاری اور دیگر حکام نے پاکستانیوں کا وطن واپسی پر استقبال کیاتھا۔عید سے پہلے گھر واپسی یقینی بنانے پر پاکستانیوں نے حکومت کا شکریہ اداکیاتھا۔طیارے میں اور ایئرپورٹ پر پاکستانیوں نے عمران خان اور پاکستان کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی تھی۔



from پاکستان
https://ift.tt/2QuOywH

Post a Comment

0 Comments