بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ سے متعلق سوال پر فیاض الحسن چوہان کا انوکھا جواب، سب حیران رہ گئے

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ سے متعلق سوال پر فیاض الحسن چوہان کا انوکھا جواب
صوبائی وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا کہ جہاں تک مجھے علم ہے، بھارت اور چائنہ میں ٹک ٹاک استعمال کرنے پر پابندی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ایک نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹک ٹاک کو پاکستان میں بند ہو جانا چاہیئے۔ اینکر نے جب ان سے حریم شاہ کے بارے میں سوال کیا گیا تو فیاض الحسن چوہان نے پہلے تو حریم شا ہ کو پی ٹی آئی کی کارکن کہا اور بعد میں یہ کہنے لگے کہ ٹک ٹاک کو پاکستان میں بند ہو جانا چاہیئے۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک سٹار گرل حریم شاہ آج کل حکومت اور اس کے وزراء کے لئے وبال جان بنی ہوئی ہے۔ ایک دن کسی کے ساتھ کوئی تصویر منظر عام پر آجاتی ہے تو دوسرے دن کسی وزیر کے ساتھ۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر فیاض الحسن چوہان کی بھی ایک آڈیو کال وائر ہوئی تھی جس میں وہ حریم فاروق سے بات کرتے ہوئے اسے میڈیا سے دور رہنے کا کہ رہے ہیں۔

ساتھ ہی ساتھ آڈیو میں یہ بھی سنا جا سکتا ہے کہ کس طرح فیاض الحسن چوہان ایک صحافی کو برا بھلا کہ رہے ہیں۔

آڈیو کال میں فیاض الحسن چوہان حریم شاہ کو بار بار یہ کہ کر سمجھا رہے تھے کہ میڈیا سے بات مت کیا کرو، تمہیں پتہ ہے یہ اینکرز ہوتے ہیں، ان کا کام ہے اگلے بندے کو پھنسانا۔ یاد رہے کہ حریم شاہ آج کل سرخیوں میں اپنی ٹک ٹاک کی وجہ سے ہیں جس میں وہ عموماََ پی ٹی آئی کے رہنماوں کے ساتھ نطر آتی ہیں۔ کبھی ان کی شیخ رشید کے ساتھ ویڈیو وائرل ہو جاتی ہے تو کبھی فیاض الحسن چوہان۔

یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ حریم شاہ ہی آج کل خبروں میں ہے۔ حریم شاہ کے بارے میں جب پی ٹی آئی کے رنماوں سے پوچھا جاتا ہے تو وہ یا تو جواب نہیں دیتے یا اس بات کو کسی دوسری طرف لے جاتے ہیں۔ اس کی تازہ مثال فیاض الحسن چوہان کا دیا ہوا تازہ ترین انٹرویو ہے جس میں حریم شاہ کے سوال پر ان کو سیاسی کارکن کہ کہ بات تبدیل کر دی گئی اور ساتھ ہی ساتھ ٹک ٹاک بند کرنے کا مطالبہ کر ڈالا۔



from پاکستان
https://ift.tt/359oFb6

Post a Comment

0 Comments