معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ میں لکھا کہ بلاول صاحب! 2020ء عوامی خوشحالی اور قومی ترقی کا سال ہوگا۔ اپنے گھر لاڑکانہ سے شکست کھانے والوں کے منہ سے نئے سال میں نئے الیکشن کی بات مضحکہ خیز اور بی بی شہید کے فلسفے کی نفی ہے۔ لاڑکانہ کی حالیہ شکست کرپشن کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے۔
بلاول صاحب! 2020 عوامی خوشحالی اور قومی ترقی کا سال ہوگا۔اپنے گھر لاڑکانہ سے شکست کھانے والوں کے منہ سے نئے سال میں نئے الیکشن کی بات مضحکہ خیز اور بی بی شہید کے فلسفے کی نفی ہے۔لاڑکانہ کی حالیہ شکست کرپشن کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 28, 2019
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بلاول صاحب! پاکستان کے عوام نے دو خاندانوں کے دہائیوں سے مسلط اقتدار کو زمین بوس کر کے عمران خان کی قیادت میں حقیقی عوامی راج قائم کر دیا ہے۔
بلاول صاحب! پاکستان کے عوام نے دو خاندانوں کے دہائیوں سے مسلط اقتدار کو زمین بوس کر کے عمران خان کی قیادت میں حقیقی عوامی راج قائم کر دیا ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 28, 2019
فردوس عاشق اعوان کا اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن قیادت سیاسی منافقت کی بدترین مثال ہے۔ ایک ہی سانس میں جمہوریت کی حمایت دوسرے میں مخالفت کرتے ہیں۔ خود اقتدار میں ہوں تو حکومت آئینی مدت پوری کرے،عوام اقتدار عمران خان کو دیں تو ان کی طبیعت ناگوار کیوں؟
اپوزیشں قیادت سیاسی منافقت کی بدترین مثال ہے۔ایک ہی سانس میں جمہوریت کی حمایت دوسرے میں مخالفت کرتے ہیں۔خود اقتدار میں ہوں تو حکومت آئینی مدت پوری کرے،عوام اقتدار عمران خان کو دیں تو ان کی طبیعت ناگوار کیوں؟
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 28, 2019
from پاکستان
https://ift.tt/2MCiXYF
0 Comments