بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

سعودی عرب کس شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے؟ وزیراعظم نے خوشخبری سنادی

وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان سے خیبر پختونخوا اسمبلی کے اراکین کی ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر گورنرشاہ فرمان، وزیراعلیٰ محمودخان اور دیگرحکام بھی موجود تھے۔

سعودی عرب کے سیاحتی شعبہ نے سیاحتی حوالے سے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا بدقسمتی سے ماضی میں قبائلی علاقوں کے عوام کو نظرانداز کیاگیا، قبائلی علاقوں کے انضمام کا مقصد عوام کو سہولتیں دینا ہے۔

انضمام کے عمل کو کامیابی سے آگے بڑھانا بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا انضمام شدہ علاقوں کیلئے ریکارڈ فنڈز مہیا کئے گئے اور اب انضمام شدہ علاقوں میں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے کہا قبائلی علاقوں میں کاروبار کے مواقع بڑھانے پرتوجہ دی ہے جس سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے اورمعاشی ترقی ہوگی۔

انہوں نے بتایاکہ سعودی عرب کے سیاحتی شعبہ نے سیاحتی حوالے سے سرمایہ کاری میں دلچسپی کااظہار کیا ہے۔صوبائی حکومت سیاحتی شعبے پرخصوصی توجہ دے۔ وزیراعظم نے کہا خیبرپختونخوا میں عوام نے پی ٹی آئی پردوبارہ اعتماد کیا۔ ہماری ذمہ داری ہےکہ عوام کی بھرپورخدمت کریں۔

واضح رہے وزیر اعظم عمران خان موسم کی خرابی کی وجہ سے کراچی سے اسلام آباد کے بجائے پشاور پہنچے تھے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے رات کو گورنر ہاﺅس میں قیام کیاجبکہ آج وہ خیبر پختونخوا کی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

 

 



from پاکستان
https://ift.tt/2ZvVRYT

Post a Comment

0 Comments