ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر رواں ہفتے ایم کیو ایم قیادت سے ملے گا۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین خان کی قیادت میں حکومتی رابطہ کمیٹی کا وفد متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں سے رواں ہفتے ملاقات کرے گا اور وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کی جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں ایم کیو ایم کے تحفظات اور سیاسی صورت حال پر بات ہوگی۔ ایم کیوایم کے فنڈز، بلدیاتی اختیارات کی واپسی اور دیگر امور پر بھی بات ہوگی جب کہ اتحادیوں میں ورکنگ ریلیشن شپ سمیت تحریری معاہدے پر غور ہوگا۔
مزید پڑھیں: متحدہ قومی موومنٹ وفاقی حکومت گرانے میں ہمارا ساتھ دے، وزارتیں دینے کا وعدہ کرتے ہیں، بڑا بیان سامنے آگیا
یاد رہے کہ گزشتی روز پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو وفاق سے اتحاد ختم کرکے حکومت گرانے پر سندھ میں وزارتیں دینے کی پیشکش کی۔
from پاکستان
https://ift.tt/35dnPtV
0 Comments