بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

وزیر اعظم عمران خان نے سال 2019ء میں کونسا عالمی ریکارڈ قائم کیا؟ اہم خبر آگئی

وزیر اعظم عمران خان اور پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان اور سینیٹر مولا بخش چانڈیو
پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان اور سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے وزیر اعظم عمران خان پر شدید تنقید کی۔

سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہاہے کہ 2019ء عمران خان کے یوٹرنزکے عالمی ریکارڈ کا سال ثابت ہوا، عمران خان کے اقتدار میں 2019 اداروں کے وقار پر کاری ضرب کا سال رہا، حکومت نے تصادم کی نت نئی سازشیں متعارف کروائیں۔

پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان اور سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہاہے کہ حکومت نے پارلیمنٹ کو بے توقیر کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا، احتساب کے نام پرحکومت نے سیاسی انتقام کی انتہا کردی اور اپنی باری آئی تو عمران خان نے یوٹرن لے کر آرڈیننس جاری کردیا۔

سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے مزید کہا کہ 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والے نے لاکھوں لوگوں کو بے گھر کردیا، سب سے بڑا یوٹرن کشمیر پر لیاگیا اور حکومت نے کشمیریوں کے خون کا سودا کیا۔

 



from پاکستان
https://ift.tt/36j2kcA

Post a Comment

0 Comments