نئے سال کی آمد کے ساتھ ایل پی جی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے، اوگرا کی جانب سے جنوری 2020ء کی سرکاری قیمت میں تقریباً 20 روپے فی کلو گرام اضافہ کرنے کی حکمت عملی تیار ہو گئی۔
چئیرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ گھریلو سلنڈر 250 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 900 روپے بڑھائی جا رہی ہے، عالمی مارکیٹ کی قیمت کے تناسب سے ایل پی جی کی مقامی قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں، اضافے کے بعد فی کلو گرام ایل پی جی کی قیمت 130 سے بڑھ 150 روپے ہو جائے گی۔
خیال رہے کہ پاکستان کی ایل پی جی قیمت میں یہ تاریخی اضافہ ہے، جنوری میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 1760 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 6810 روپے ہوگی، دوسری شدید سردی کے باعث پاکستان میں ایل پی جی کی طلب بھی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔
عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایل پی جی قیمت کم رکھنے کے لیے حکومت پالیسی میں تبدیلی متعارف کرائے۔
ادھر ایس ایس جی سی کے ترجمان نے بیان جاری کیا ہے کہ مختلف گیس فیلڈز سے ایس ایس جی سی کو میسر گیس کی مقدار میں کمی ہو گئی ہے، جس کے سبب گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے، اس لیے پریشر کی کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز کو مزید 24 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
from پاکستان
https://ift.tt/2ZDMJBD
0 Comments