بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

اگر مجرم اعلیٰ عہدوں پر براجمان ہوں تو ملک ترقی نہیں کرسکتا: وزیراعظم

اگر مجرم اعلیٰ عہدوں پر براجمان ہوں تو ملک ترقی نہیں کرسکتا: وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ بدعنوانی اوربدعنوان عناصر کے خلاف جاری جنگ سے پاکستان اور اس کی آئندہ نسلوں کامستقبل محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے بلوچستان سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جن عناصر کویہ خطرہ ہے کہ ان کی بدعنوانی سامنے آئے گی اور وہ پکڑے جائیں گے وہ واویلا کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اگر مجرم اعلیٰ عہدوں پر براجمان ہوں تو ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہاکہ کوئی رہنما اپنے ووٹ کے لئے قوم کوخطرات میں مبتلا نہیں کرتا بلکہ اصل قائد ہمیشہ امید کی شمع روشن کرتا ہے۔ حکومتی اصلاحات کے بارے میں وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے مالیاتی اور تجارتی خسارے کے مسائل کا سامنا کیا ہے تاہم اقتصادی میدان میں حکومتی کوششوں کی بدولت استحکام آیا ہے جس کی عکاسی ملک کے اقتصادی اعشاریوں میں ہوئی ہے۔عمران خان نے کہاکہ اقتصادی استحکام قومی سلامتی کا اہم عنصر ہے اور قرضوں کا بوجھ برداشت کرنے والی قوموں کوقومی سلامتی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ انسانی وسائل کوبروئے کار لانے اور قومی مسائل سے نمٹنے کے لئے مستقبل کی طویل مدتی منصوبہ بندی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی معیشت اسی صورت میں مستحکم ہوسکتی ہے اگرجدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے ملک کی زرعی پیداوارمیں اضافہ کیاجائے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان میںبنیادی ڈھانچے کی ترقی اور اقتصادی خوشحالی پرپوری توجہ دے رہی ہے۔



from پاکستان
https://ift.tt/36bUZeH

Post a Comment

0 Comments