پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے حکومت کی جانب سے لائے گئے نیب آرڈیننس ترمیمی بل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ نیب آرڈیننس حکومت کے نعروں پر کھلا تضاد ہے۔انہوں نے کہا کہ احتساب پر یوٹرن لینا تھا تو اسمبلی میں آکر ہی لیتے جبکہ کنٹینر پر کیے گئے وعدے ایک ایک کرکے جھوٹے ثابت ہوئے۔
رہنما نواز لیگ نے کہا کہ تحریک انصاف کو یہ دن دیکھنا تھا کہ نیب آرڈیننس عجلت میں جاری کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ ہائی کورٹ آفس نے قومی احتساب بیورو (نیب) قوانین میں ترمیم سے متعلق صدارتی آرڈیننس کو بدنیتی پر مبنی اور کالعدم قرار دیے جانے کی درخواست پر فوری سماعت سے معذرت کر لی ہے۔
from پاکستان
https://ift.tt/2ZBPi7r
0 Comments