اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چھت چھین کر کہہ رہے ہیں لنگر کھائیں اور پناہ گاہ میں رہیں۔
وزیراعظم کے بیان پر ن لیگی ترجمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ واہ عمران صاحب، کیا وژن ہے آپ کے نئے پاکستان کا، مہنگائی 14 فیصد کرکے پناہ گاہ میں کھانا دینے سے کچھ نہیں ملے گا۔ مریم اورنگزیب نے سوال اٹھایا کہ وزیراعظم صاحب، انڈے، کٹے، مرغیاں لوگوں کو دینے سے ان کا روزگار چلنا تھا اس کا کیا ہوا؟
ان کا کہنا تھا کہ عوام ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھروں کے منتظر ہیں، 50لاکھ گھروں کے بجائے پناہ گاہ میں سہولیات پوری کرنے سے بات نہیں بنے گی۔
ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ لوگوں کی روٹی بند کردی، کاروبار بند کر دیا اس کے بارے میں سوچیں۔
from پاکستان
https://ift.tt/2Zw5xTt
0 Comments