بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

وزیر اعظم پاکستان کیجانب سے سال کے آغاز پر خوشخبری، 2020 عوام کیلئے ریلیف کا سال قرار

وزیراعظم پاکستان عمران خان
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے ارکانِ پارلیمنٹ سے کہاہے کہ وہ سال 2020 کے دوران قانون سازی کے ذریعے مفادِ عامہ کے مسائل اجاگر کرنے اوران کے حل پر پوری توجہ دیں۔

وزیراعظم عمران خان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کے سینیٹروں سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے کہاکہ بدعنوانی کے ناسور نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے اوراس کا خاتمہ تحریک انصاف کی حکومت کے منشور کا بنیادی جزو ہے۔ انہوں نے بدعنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے ان کے خلاف کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی صورتحال ،حکومت کی سرپرستی میں ہونے والی اصلاحات، عوامی مسائل کے حل کے لئے متعلقہ قانون سازی اور حکومتی کامیابیوں کے ثمرات عوام کو منتقل کرنے کے لئے حکمت عملی کا بغور جائزہ لیاگیا۔

وزیراعظم نے 2020ء کو عوام کے لئے ریلیف کا سال قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس سال حکومت معاشی نظام کے استحکام کے لئے کوشاں رہے گی تاکہ اس کے ثمرات عام آدمی کو پہنچاکر اس کی زندگی میں بہتری لائی جاسکے۔

 



from پاکستان
https://ift.tt/2MKiRhO

Post a Comment

0 Comments