صدر مملکت عارف علوی نے ایک ٹویٹ میں سب کے لئے خوشیوں کی خواہش کا بھی اظہارکیا۔ انھوں نے لکھاکہ آپ سب کو نیا سال مبارک ہو اور وہ جنہیں مالی، ذاتی اور دیگر مشکلات کا سامنا ہے، اللّہ انہیں بہتری کی راہ دکھائے اور خوشیاں نصیب فرمائے۔ مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے مسلمانوں سمیت پوری دنیا میں جہاں لوگ بربریت کا سامنا کر رہے ہیں، ان کو امن اور آزادی نصیب ہو۔ آمین.
آپ سب کو نیا سال مبارک ہو۔
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) December 31, 2019
اور وہ جنہیں مالی، ذاتی اور دیگر مشکلات کا سامنا ہے، اللّہ انہیں بہتری کی راہ دکھائے اور خوشیاں نصیب فرمائے۔
مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے مسلمانوں سمیت پوری دنیا میں جہاں لوگ بربریت کا سامنا کر رہے ہیں، ان کو امن اور آزادی نصیب ہو۔ آمین.
قومی اسمبلی کے اسپیکراسد قیصر نے نئے سال پراپنے ایک پیغام میں کہاکہ پاکستان ایک پُرامن جنوبی ایشیائی خطے کے لئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیاکہ وہ مقبوضہ کشمیر میں محاصرہ ختم کرانے اور اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔
from پاکستان
https://ift.tt/37ui1hg
0 Comments