
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ گلالئی اسماعیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اورملزمہ گلالئی اسماعیل کواشتہاری قراردینے کاعمل شروع ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں فرشتہ قتل کیس کے حوالے اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسرکی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرادی گئی۔ تفتیشی نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ 3 بارنوٹسز جاری ہونے کے باوجودپیش نہیں ہوئی۔ گلالئی اسماعیل کے گھر گئے لیکن ملزمہ موجودنہیں تھی۔ عدالت نے ملزمہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ ملزمہ گلالئی اسماعیل کواشتہاری قراردینے کاعمل شروع ہو گیا۔ عدالت نے کہا کہ عدم پیشی پرملزمہ کےخلاف اشتہارات دیئے جائیں۔ ملزمہ کے گھر کے باہربھی اشتہارلگایاجائے۔ عدالت نے سماعت 21 اکتوبرتک ملتوی کردی۔
from پاکستان
https://ift.tt/2nro2K5
0 Comments