بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

مسلم لیگ نواز نے کس معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا؟؟؟ خبر نے تہلکہ مچا دیا

مسلم لیگ نواز کے رہنما شہباز شریف
مسلم لیگ نواز نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

رہنما مسلم لیگ ن مرتضیٰ جاوید عباسی اور ڈاکٹر نثارچیمہ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔ لیگی رہنما چیف الیکشن کمشنراور ارکان کی تقرری کی پارلیمانی کمیٹی کے بھی رکن ہیں، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے دونوں ارکان کی تعیناتی آئین کی خلاف ورزی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ دونوں ارکان کی تعیناتی کے 22اگست کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں سیکرٹری صدر پاکستان، پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم اور وزارت قانون فریق بنایا گیا ہے اس کے علاوہ نئے ارکان خالد محمود صدیقی اور منیر احمدخان کاکڑ بھی درخواست میں فریق ہیں۔



from پاکستان
https://ift.tt/2nPaxUy

Post a Comment

0 Comments