بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

رحمان ملک نے وزیر اعظم کو چٹھی لکھ دی، خط منظرِعام پر آگیا

چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک
چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے کشمیر میں کرفیو کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرے۔

سینیٹر رحمان ملک کا خط کے متن میں کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ سے سیکیورٹی کونسل کے قراردادوں پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ کریں۔ اقوام متحدہ سے حق خودارادیت کی رائے شماری کیلئے تاریخ مقرر کروائی جائے اور اقوام متحدہ سے کشمیری مظالم پر انسانی حقوق کمیشن کا تقرر عمل میں لایا جائے۔

خط کے متن میں کہا گیا اب تک پاکستان اقوام متحدہ کومسئلہ کشمیر آئی سی جے میں بھیجنے پر قائل نہ کرسکا۔ اقوم متحدہ اب تک کشمیر پر سیکیورٹی کونسل کے قراردوں پر عمل درآمد کروانے میں ناکام رہی ہے۔ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی ناکامی و بھارتی مظالم پر خاموشی کیوجہ سے اقوام متحدہ کی ساکھ گر رہی ہے۔خط میں مزید لکھا گیا کہ مودی کو انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں لے جانے کا پاکستان کے پاس آخری موقعہ کا ہے،پاکستان فوری طور پر مودی کیخلاف کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کا مقدمہ درج کرے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2neyTq4

Post a Comment

0 Comments