شوبز کے شخصیات نے بھی 73 ویں جشن آزادی کے موقع پر سوشل میڈیا پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور وطن عزیز کے لیے نیک خواہشات اور کا اظہار کیا۔
جشن آزادی منانے کے لیے شوبز شخصیات نے سبز اور سفید رنگ کے خصوصی ملبوسات زیب تن کیے ہیں جب کہ کچھ حسیناؤں نے تو چاند ستارے والی جیولری کا بھی انتخاب کیا ہے۔
یوم آزادی پر ستاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیو پیغام شیئر کیے گئے جس میں سب نے اپنے اپنے انداز میں وطن عزیز سے محبت کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ' ہم قسمت والے ہیں کہ آج آزاد ملک میں اپنی مرضی سے جیتے ہیں لیکن اس وقت ہمارے کشمیری بہن بھائی بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں، دنیا سے گزارش کرتی ہوں کہ سب مل کر ان کی حق تلفی کا نوٹس لیں اور ان کی آواز بنیں"۔
جشن آزادی مناتے ہوئے اداکارہ عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی اور کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
from تفریح https://ift.tt/3038gmH
https://ift.tt/2ZX0xXj
0 Comments