
فلموں میں اپنی شانداراداکاری سے مداحوں کومحظوظ کرنے والی اداکارہ و ہدایت کارہ شمیم آراء کی تیسری برسی آج منائی جا رہی ہے۔
1938 میں ہندوستان میں آنکھ کھولنے والی شمیم آرا نے اداکاری اور ہدایت کاری کے ذریعے لاکھوں دلوں پر راج کیا اور قابلیت کا لوہا منوایا۔انہیں پاکستان کی پہلی کامیاب خاتون ہدایت کارہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
شمیم آرا کی پہلی سپر ہٹ فلم ’’سہیلی‘‘ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا، جس کے بعد انہوں نے اپنی محنت کے بل بوتے پر درجنوں فلموں میں کامیابی سمیٹی جن میں انارکلی ، فرنگی، ہمراز، آگ کا دریا ، آنچل اور قیدی شامل ہیں۔
شمیم آرا نے اپنے دور میں ہر ہیرو کے ساتھ کام کیا لیکن ان کی جوڑی چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کے ساتھ بہت پسند کی گئی ۔شمیم آرا نے اداکاری میں 6 نگار ایوارڈ کے ساتھ ہدایت کاری میں بھی 3 نگار ایوارڈ حاصل کیے۔ شمیم آرا آج ہی کے دن طویل علالت کے بعد لندن کے اسپتال میں انتقال کر گئی تھیں۔
from تفریح https://ift.tt/33e1L2e
https://ift.tt/2ZvXMMh
0 تبصرے