
سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت منگل کو بھی ایک گھنٹہ 40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، کارروائی کے آغاز میں کشمیر کے شہدا کی مغفرت اور مودی پر عذاب الٰہی کی دعا کی درخواست کی گئی۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں منگل کو پرائیویٹ ممبر ڈے کے موقع پر پی ٹی آئی کی خاتون رکن ڈاکٹر سیما ضیا کی ایک قرارداد جو حالیہ بارشوں کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہونے والے افراد کے ورثا کو 50 لاکھ روپے معاوضے کی ادائیگی سے متعلق تھی یہ قرارداد معمولی ترمیم کے بعد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی جبکہ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی راجا اظہر نے حکومت کی جانب سے کرائی جانے والی یقین دہانی کے بعد اپنی تحریک استحقاق پر زور نہیں دیا اور اسے واپس لے لیا۔
ایوان کی کارروائی کے دوران پی ٹی آئی کی ڈاکٹر سیما ضیا نے کے الیکٹرک سے متعلق قرارداد پیش کی جوحالیہ بارشوں کے دوران جاں بحق ہونے والے20 افراد کے لواحقین کو فی کس 50 لاکھ روپے معاوضہ دینے سے متعلق تھی۔
تحریک لبیک پاکستان کے رکن اسمبلی مفتی قاسم فخری نے قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ متاثرہ لوگوں کو 5 کروڑ روپے فی کس دلائے جائیں، ایم کیو ایم کی خاتون رکن رابعہ خاتون نے کہا کہ پیسے ٹیرف کے مطابق لیے جاتے ہیں مگر عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا جاتا۔
from پاکستان
https://ift.tt/2Uj8013
0 تبصرے