ایف آئی اے کے 7 افسران نے خود ہی اپنی پروموشن کرلی۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے افسران بڑے عہدے داروں اور ادارے کے ساتھ ہاتھ کر گئے، 7 افسران نے بغیر کسی کے علم میں لائے خود ہی اپنی پروموشن کرلی۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے 7 افسران نے متعلقہ ڈائریکٹرز کے علم میں لائے بغیر خود ہی اپنی پرموشن کرلی۔ ڈائریکٹرز آفسز میں تعینات افسران نے مجاز اتھارٹی کو بتائے بغیر پروموشن لیٹر جاری کیے۔
مذکورہ ساتوں افسران نے غیر قانونی طور پر گریڈ 18 میں اپنی ترقی کے لیٹر خود جاری کیے اور ڈائریکٹرز اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو بھی بھنک نہ پڑنے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 2012 پروموشن کمیٹی میں ان 7 افسران نے گریڈ 17 میں ترقی پائی تھی۔ غیر قانونی طور پر اپنی ترقی کے لیٹر جاری کرنے والے افسران کے خلاف کرمنل انکوائری شروع کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق طاقتور لابی رکھنے والے ساتوں افسران انکوائری کے باوجود تاحال اپنے عہدوں پر براجمان ہیں۔
from پاکستان
https://ift.tt/2Tg1ebz
0 Comments