منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں آٹھ روز اور فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کردی گئی ہے۔
منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
نیب نے سابق صدر آصف زرادری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔ آصف زرداری اور فریال تالپور کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ریمانڈ میں توسیع کرنا ہے تو کر دیں، ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں۔
عدالت نے آصف علی زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں آٹھ دن کی توسیع کرتے ہوئے نیب کو انہیں سولہ اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کاحکم دے دیا جبکہ فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن توسیع کر دی گئی۔
دوسری جانب عید پر آصف زرداری کو اہل خانہ سے ملاقات پر اجازت دینے سے متعلق جج نے ریمارکس دیے کہ عید پر زرداری سے بچوں کی ملاقات انتظامی معاملہ ہے اس معاملے پر عدالت کیسے حکم دے۔
from پاکستان
https://ift.tt/33cOeYS
0 Comments