تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی چند تصویریں وائرل ہو رہی ہیں جس میں وہ کسی شادی کی تقریب میں دولہا دلہن کے ساتھ بیٹھی ہیں جبکہ دوسری تصویروں میں وہ شادی کے دیگر فنگشنز میں شریک نظر آ رہی ہیں ،سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ ان تصویروں میں دولہا ملیحہ لودھی کا بیٹا ہے جس کی شادی بھارت کے کسی معروف بزنس مین کی بیٹی سے سرانجام پائی ہے۔ اسی حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ آصف ملیحہ لودھی کے حق میں میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع ملیحہ لودھی ھماری مستقل مندوب پر جھوٹ پر مبنی مہم چل رہی ہے اور ان سے غیر متعلقہ تصاویر شائع کی جا رہی ہیں،ہم نےاقوام متحدہ میں کشمیرکا مقدمہ لڑنا ہے،اپنے مستقل مندوب کو کمزور کرنا اسوقت ہمارے مفادات کو نقصان کے مترادف ہے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع ملیحہ لودھی ھماری مستقل مندوب پر جھوٹ پر مبنی مہم چل رہی ھےاور ان سے غیر متعلقہ تصاویر شائع کی جا رہی ھیں۔ھم نےاقوام متحدہ میں کشمیرکا مقدمہ لڑنا ھے۔اپنے مستقل مندوب کو کمزور کرنا اسوقت ھمارے مفادات کو نقصان کے مترادف ھے
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) August 15, 2019
from پاکستان
https://ift.tt/2Z65HPq
0 Comments