بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

پاکستان اقلیتوں کے لئے جنت ہے اور بھارت میں ہٹلر طرز کی حکومت ہے: وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ اکھنڈ بھارت کا نعرہ صرف ہندوؤں کے لئے لگایا جاتا ہے، بھارت میں ہٹلر طرز کی حکومت ہے جبکہ پاکستان اقلیتوں کے لئے کسی جنت سے کم نہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے اپنے خیالات کا اظہار ضلع کونسل ہال ننکانہ صاحب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں سکھ، مسیحی اور ہندو رہنماؤں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی افواج کے مظالم انتہائی قابل مذمت ہیں, بھارت میں سکھوں، مسلمانوں اور مسیحیوں کے ساتھ ہمیشہ سے امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے، اکھنڈ بھارت کا نعرہ صرف ہندوؤں کے لئے لگایا جا تا ہے، بھارت میں ہٹلر طرز کی حکومت ہے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ قیام پاکستان اور ملکی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، پاکستان اقلیتوں کے لئے کسی جنت سے کم نہیں ہے۔ پاکستان پیار، امن اور مساوات کا درس دینے والے بابا گورو نانک کی دھرتی ہے جن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو اس دنیا کو امن کا گہوارا بنایا جا سکتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ انصاف کی بالا دستی قائم ہو نے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ افسوس ہم قیام پاکستان کا مقصد بھول گئے ہیں، ہم سب کو ملکی ترقی میں اپنا کردار ایمانداری سے ادا کرنے کی 



from پاکستان
https://ift.tt/2YU1w9j

Post a Comment

0 Comments