ذرائع کے مطابق سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 10 سیریز کے دونوں فونز کو پاکستان میں پری آرڈر میں فروخت کیلئے پیش کر دیا۔ سام سنگ نے فون 7 اگست کو نیویارک میں ایک تقریب کے دوران پیش کرتے ہوئے نوٹ سیریز کا سب سے بہترین فون قرار دیا تھا۔
پہلی بار سام سنگ کی جانب سے نوٹ سیریز میں 2 فون بیک وقت متعارف کرائے گئے جن میں سے گلیکسی نوٹ 10 اسٹینڈرڈ 6.3 انچ جبکہ نوٹ 10 پلس 6.8 انچ ڈسپلے کے ساتھ ہے، دونوں میں پنچ ہول سیلفی کیمرا سینٹر میں دیا گیا ہے اور بیزل نہ ہونے کے برابر ہیں، اسی طرح فونز بھی سابقہ ماڈل کی طرح واٹر ریزیزٹنٹ اور ڈسٹ پروف ہے۔
گلیکسی نوٹ 10 میں 3500 ایم اے ایچ جبکہ نوٹ 10 پلس میں 4300 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جو کہ کسی بھی گلیکسی نوٹ فون میں اب تک کی سب سے طاقتور بیٹری ہے، گزشتہ سال کے ماڈل میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری تھی۔ اس بار گلیکسی نوٹ کے دونوں موبائلز کے کیمرے میں اے آر ٹیکنالوجی سمیت تھری ڈی فیچر بھی دیا گیا ہے اور کیمرے کے رزلٹ کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
اب اسے متعارف کرائے جانے کے بعد پاکستان میں بھی آن لائن فروخت کے لیے پیش کردیا گیا۔ سام سنگ نے پاکستان میں پری آرڈر پر بکنگ کرانےوالے افراد کے لیے کچھ انعامات بھی رکھے ہیں۔ اگر نوٹ 10 کا پری آرڈر کرائیں گے تو آپ کو 10000 ایم اے ایچ وائرلیس بیٹری پیک فیس مفت دیا جائے گا۔
گلیکسی نوٹ 10 کا 8 جی بی ریم اور 256 روم والا فون پاکستان میں ایک لاکھ 80 ہزار روپے جبکہ نوٹ 10 پلس کا 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2 لاکھ 5 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔
from ٹیکنالوجی https://ift.tt/31tSCkx
https://ift.tt/2KsD1Mu
0 Comments