بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

مفتاح اسماعیل کو ضمانت مسترد، کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار

مفتاح اسماعیل کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا
ایل این جی کیس میں ضمانت مسترد ہونے کے بعد سابق مشیر خزانہ اور ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایل این جی کیس میں مفتاح اسماعیل کی جانب سے دائر ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔

سماعت کے موقع پر جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ یہ ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ہے، نواز شریف کیس میں سپریم کورٹ نے نیب کیسز میں ضمانت کا معیار طے کر دیا ہے۔

ایل این جی کیس کے تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ایل این جی کی قیمتوں کا مارکیٹ سے موازنہ کرایا ہی نہیں گیا۔

مفتاح اسماعیل کے وکیل حیدر وحید نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب پہلے اسی عدالت میں بیان دے چکا ہے کہ مفتاح اسماعیل کی گرفتاری نہیں چاہیے، نیب بتائے تب اور آج میں ایسا کیا نیا ہو گیا ہے؟

نیب کی ٹیم نے مفتاح اسماعیل کو ضمانت مسترد ہونے کے بعد کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کیا۔ 

 



from پاکستان
https://ift.tt/2yKDxio

Post a Comment

0 Comments