بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

آج کشمیرکا آدھا انگ ٹوٹ چکا ہے، ہم نےغلطی کی بھارت کا ساتھ دیا: آصف زرداری

سابق صدر آصف زرداری
سابق صدر آصف زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس میں کہا آج کشمیرکا آدھا انگ ٹوٹ چکا ہے، ہم نےغلطی کی بھارت کا ساتھ دیا اوراس کی پالیسی کو مانا، سلام پیش کرتا ہوں، کشمیریوں کو جنہوں نے اپنی تحریک کو تقویت دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کشمیرکا مسئلہ بڑا ہے اگر ہم اسے سمجھیں، آج کشمیرکا آدھا انگ ٹوٹ چکا ہے، قائداعظم نےکہا تھا 2قومی نظریہ ہی چلےگا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا ہم نےغلطی کی بھارت کاساتھ دیااوراس کی پالیسی کومانا، بھارت کونہیں پتہ کہ ہماری معاشی صورتحال کیاہے، بھارت سب جانتاہے آج کل توہرکوئی جانتا ہے۔

سابق صدر نے کہا ہمیں تاریخ پرایک نظراورسوچ رکھنی چاہیے، ہم نےتو بھارتی اداکاراؤں کو نہیں بلایا آپ نے بلایا، ہم تو روز بمبئی گھومنے نہیں جاتے تھے آپ جاتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ اوربنگلادیش نےپاکستان بنایاہے، آپ نےتونہیں بنایاآپ توہجرت کرکےآئےہیں، ہم نے پاکستان اس لئے بنایا تاکہ سب مسلمان یہاں رہ سکیں۔

آصف زرداری نے کہا آپ کی پوزیشن پوری دنیا کو پتہ ہے، دنیا آپ کا چہرہ دیکھ کرکسی اورسےڈائیلاگ کررہی ہے، یہ کہناورلڈکپ لےلیا،میں زیادہ مخالفت نہیں کرناچاہتا۔

پی پی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ میں نے کشمیریوں سےملاقاتیں کی ہیں، میرے دور میں یہ ہوتا تواس وقت عرب ممالک، چین، روس، ایران اوردوسرے ممالک کے فوری دورے کرتا،اور ممالک کو اپنے ساتھ کھڑا کرکے بھارت کوحالیہ اقدام پر جواب دیتا۔

انھوں نے کہا کہ میں مشرف کی طرح چین ڈانس کرنےنہیں گیا، میں سمجھتاہوں چین اورہمیں ساتھ رہنےکی ضرورت ہے، آپ جو دوسروں کیساتھ کررہےہیں اسی لئےکوئی ساتھ نہیں کھڑا ، عوام ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں،برطانوی پارلیمنٹ میں قرارداد لائے، کشمیری شہداکی پاکستان کےجھنڈےمیں تدفین ہوتی ہے، سلام پیش کرتاہوں کشمیریوں کوجنہوں نےاپنی تحریک کوتقویت دی۔

سابق صدر نے کہا مقوضہ کشمیرمیں کوئی ایساکشمیری نہیں جس پر تشدد نہ ہوا ہو، کشمیری بھائیوں پر فخر ہے، برٹش اسمبلی میں قرارداد پیش کی ہے، فخر ہے پاکستانی جھنڈے میں کشمیری شہیدوں کودفن کیاجاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دن دیہاڑے کشمیری پاکستان کاجھنڈہ باندھ کرنکلتےہیں، کشمیرمیں کوئی گھرایسا نہیں جہاں کوئی شہادت نہ ہوئی ہو۔



from پاکستان
https://ift.tt/2M77pxS

Post a Comment

0 Comments